متفرق

انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام گانچھے میں سکول سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد پر تربیتی پروگرام کا انعقاد

گانچھے (پ ر) سوشل ویلفئیرآفیسر غلام نبی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اورمصیبت میں انجمن ہلال احمر کا کردار قابل تحسین ہے۔متاثرین کو چھت فراہم کرنے اور خوراک فراہم کرنے میں باقی تمام اداروں سے ہلال احمر سبقت لے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام گانچھے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو دی جانیوالی سکول سیفٹی اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعصب سے بالا تر ہو کر غریبوں اور مجبوروں کی مدد کرنا چاہئے ،دوسروں کی مدد اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والوں کو ہرجگہ عزت ملتی ہے انہوں نے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ضلع گانچھے میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کرنے پر انجمن ہلال احمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول خپلو خورشید احمد کا کہنا تھا کہ گانچھے کی تاریخ میں پہلی باراساتذہ کو سکول سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کاٹریننگ دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ تمام اساتذہ ورکشاپ کے دوران سیکھنے والی معلوما ت اور ہنر دوسروں تک امانت سمجھ کر پہنچائیں ۔ انہوں نے ہر سکولوں میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیم بنانے پر زور دیا۔قبل ازیں انجمن ہلال احمر گانچھے کے ڈسٹرکٹ آفسر محمد ابراہیم، سنئیر رضاکار غلام عباس اور یسین بلغاری نے مختلف حادثات سے نمٹنے اور زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتال تک پہنچانے کی تدابیر سے شرکاء کو آگاہ کیاا اس موقع پر کسی بھی حادثات کے رونما ہونے کی صورت میں زخمیوں کو فوری فرسٹ ایڈ دینے کے حوالے سے مختلف طریقوں کا عملی مظاہرہ اورحادثات سے پہلے حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا ۔ بعدازاں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر سوشل وئلفیر آفیسر غلام نبی ، خورشید احمد، ٹھیکدارحاجی حسن ،محمد علی عالم اور نثارعلی نے شرکاء کے درمیان سرٹیفیکٹ تقسیم کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button