ثقافت

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کا سالانہ اجلاس منعقد، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ہنزہ ( اجلال حسین) ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل صدر سردار علی کے زیر صدارت اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۶ء کو ہوگی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے پر بورڈ نے فیصلہ کیا اس میں نئے کابینہ کی تشکیل اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا کہ کونسل کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۶ء بروز اتوارکو صبح گیارہ کرن آڈیٹوریم واقع شمشال ہاسٹل علی آباد ہنزہ میں منعقد ہوگی جس میں ادارے کی کارکردگی پیش کی جائے گی اور آئیندہ کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر کابینہ میں بعض اہم تبدیلیاں بھی کی جائیں گی اور نئے پروفیشنلز کو کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کونسل کے آئین کے مطابق ایک مدت tenure دو سال کی ہے۔ لہذا آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ تمام ممبران کو وقت مقررہ پر اس اہم سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے اور نئے کابینہ کی تشکیل میں حصہ لینے کے لیے دعوت دی جاتی ہے۔ نیز اس موقع پر نئے فنکاروں اور فن سے محبت رکھنے والے نوجوانوں کو کونسل میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ آئیں اور اس اہم ادارے کیساتھ منسلک ہوکر اپنی خدمات پیش کریں تاکہ سب مل کرعلاقے کی ثقافت، میوزک، آرٹ اور ادب کو ترقی دے سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button