پھسو گوجال میں‌جاری پاکستان لیژر لیگ پھسو فٹبال کلب نے جیت لی

 پھسو گوجال (نمائندہ خصوصی) نوجوانوں کے مقبول ترین کھیل پاکستان لیژ رفٹبال ٹورنامنٹ پھسو فٹبال کلب نے جیت لی۔

گزشتہ اتوارضلع ہنزہ کے سب ڈویژن گوجال کے گاوں پھسو میں دو ماہ سے جاری لیژر فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل پھسو فٹبال کلب اور جان آباد فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں پھسو فٹبال کلب نے با آسانی تین   صفر سے مقابلہ جیت کر ایونٹ اپنے نام کردیا ۔ پھسو فٹبال کلب کی جانب سے شیر احمد بہترین آل راونڈ   کارکردگی پر بہترین کھلاڈی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

پھسو، گوجال: فائنل میچ کے دوران لی گئی ایک تصویر 

فائنل کے مہمان خصوصی  اور میر محفل  جنگ آزادی کے ہیروز  حضور موکھی حاجی محمد گوہر اور غازی محمد عباس   کے علاوہ دیگر مہمانوں میں صدر تحصیل سپورٹس ایسوسی ایشن گوجال حمایت شاہ،   کیپٹن اسماعیلی ولینٹئر کورپس پھسو  رضا خان،   سی بی ایس کے سابق چیئرمین عمران خان ، نواز خان اور دو خصوصی افراد اسحاق اور علی    شریک  تھے   جنہوں نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے کھلاڑ یوں میں نقد انعامات ، میڈلز ، سرٹیفیکٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

     لیژر  لیگ کا انعقاد پاکستان لیژر لیگ اور پھسو یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے باہمی اشتراک  سے کیا گیا، جس میں پھسو گاوں سے آٹھ ٹیمیں  شریک تھیں۔

پھسو، گوجال: دوسری پوزیشن لینے والی ٹیم کے کپتان ٹرافی وصول کر رہے ہیں

موکھی محمد گوہراور محمد عباس  و دیگر مقررین نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  لیژر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف کھیلنے کے مواقع میسر ہورہے ہیں بلکہ اس ٹورنامنٹ سے کئی نئے کھلاڑی بھی ابھر کر سامنے آئیں گے جو کہ مستقبل میں نہ صرف گلگت بلتستان  بلکہ پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔صدر پھسو یوتھ ایند سپورٹس آرگنائزیشن علی حسن نے پاکستان لیژر لیگ اور ورلڈ گروپ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت پھسو گاوں میں لیژرلیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوسکا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments