جرائم

زمین کے تنازعے پر مقبول نامی شخص کی فائرنگ سے عدالت کے باہر چار افراد زخمی

گلگت(ارسلان علی) گلگت شہر کےعلاقہ سونیکوٹ بالامیں زمین کے  تنازعہ پر عدالت میں پیشی کے بعددونوں فریق کے مابین تلخ کلامی کے بعد اندھادھند فائرنگ سے مقبول نامی ملزم کے ہاتھوں 4افرادزخمی ہو گئے، موقع پر موجود پولیس اہلکار تنویراحمد،بہادراحمد اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جان ہتھیلی پررکھ کر ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کردیا۔ سٹی تھانہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم مقبول احمدولدامیرجان ساکن سونیکوٹ نے زمین کے تنازعہ پرعدالت میں پیشی کے بعد قریبی رشتہ داروں رئیس احمدولد عبدالولی، رحیم اللہ ولد عبدالولی، شکیل ولدعبدالولی اور ثناء اللہ ولد رحمت ولی ساکنان چھموگڑھ تحصیل نپورہ پر فائر کھول دی اورموقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے سٹی تھانہ منتقل کردیا ۔سٹی تھانہ گلگت کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کے شرعی حق کاتنازعہ چل رہاتھااورجس پر فریق دوئم نے کچھ عرصہ قبل عدالت میں ملزم کے خلاف درخواست دی تھی اور پیشی سے قبل دونوں فریق میں جھگڑا ہواتھا، جس کے نتیجے میں ملزم کے چھوٹے بھائی زخمی بھی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیومنتقل کردیاگیا، جہاں 1زخمی کی حالت تشویشناک جبکہ دوکی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔ موقع پر موجودپولیس اہلکاروں تنویراحمد، بہادرخان ودیگرنے ملزم مقبول احمدکو گرفتارکرکے تھانہ سٹی منتقل کردیا اورملزم کے خلاف FIRدرج کردی گی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button