سیاست

اسلام کانام لیکرجمعیت علماء اسلام کے لوگ ووٹوں کی خرید و فروخت کے عمل میں مصروف ہیں، فیض اللہ فراق

گلگت(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے جمعیت علماء اسلام کی پریس کانفرنس پر شدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ ن کے صدر کی حثیت سے تانگیر کا دورہ کیا ہے ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کسی بھی نئے منصوبے کا اعلان کیا اور نہ ہی کسی کونوکری دینے کا وعدہ کیا،بلکہ گزشتہ ایک سال کے دوران حاجی وکیل مرحوم کی خدمات اور کام کے حوالے سے بات کی ۔جمعیت علماء اسلام کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،اسلام کے نام پر جھوٹ بولنا انھیں زیب نہیں دیتا ہے ۔نوکریاں دے کر الیکشن جیتنے کی خواہش ماضی کی اتحادی حکومت کی رہی ہے ۔سابقہ حکومت کے دوران حاجی گلبر خان نے ڈھائی سو تک غیر قانونی بھرتیاں کرکے بھی 8جون کے الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار ہوا ۔مسلم لیگ ن ترقی پر مبنی ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے اور اجتماعی مفادات کی سوچ رکھتی ہے ،چند لوگوں کو وقتی طور پر نوازنے سے الیکشن میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہوسکتے ،اسلام کانام لیکرجمعیت علماء اسلام کے لوگ ووٹوں کی خرید و فروخت کے عمل میں مصروف ہیں اور تانگیر میں جے یو آئی کے لوگ دھڑا دھڑ پیسے بانٹ رہے ہیں اب تو جمعیت علماء اسلام کی اے ٹی ایم مشین سنیٹر طلحہ بھی تانگیر حلقے میں مداخلت کررہے ہیں جو کہ الیکشن قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ہے ۔اسلام کے نام پر جے یو آئی تانگیر اور جے یو آئی دیامر کے اکابرین شین یشکن کی بنیاد پر عوام کو لڑانے کی سازش کررہے ہیں ۔کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ قومیتوں کو فروغ دیا جائے ؟اور کیا اسلام کے نز دیک رشوت کے ذریعے ووٹ بٹورنا جائز ہے؟صوبائی حکومت 12جولائی کی الیکشن کے بعد تانگیر اور داریل میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ تانگیر مسلم لیگ ن گڑھ ہے اور وہاں پارٹی کی مظبوط جڑیں ہیں گزشتہ 8جون کی الیکشن میں مسلم لیگ ن کا اُمیدوار یہاں سے 14سو کی لیڈ سے جیتا تھا اور 12جولائی کا سورج بھی مسلم لیگ ن کے حق میں طلوع ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button