متفرق

ڈپٹی کمشنر غذر نے اشکومن میں واقع دائین پل کو بچانے کی یقین دہانی کی

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ ڈپٹی کمشنر غذرکا دورہ اشکومن،نالہ چٹورکھنڈ میں پانی کے بہاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا،دائین پل کو بچانے کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی،بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت ۔ڈپٹی کمشنر غذر وقار احمد نے تحصیل ہیڈکوارٹر چٹورکھنڈ کا ہنگامی دورہ کیا اور نالہ چٹورکھنڈ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور رخ تبدیل ہونے سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بھاری مشینری منگواکر پانی کے رخ کو چینلائز کرنے کی یقین دہانی کروائی۔نالہ چٹورکھنڈ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور رخ تبدیل کرنے سے جہاں معلق پل کو شدید خطرہ لا حق ہوچکا ہے وہاں گاؤں دائین ،شولجہ اور اسمبر کے عوام کٹ کر رہ گئے ہیں ۔عوام دائین نے 2006سے زیر تعمیر شولجہ پل کے عدم تعمیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس پر جلد کارروائی کا یقین دلایا۔قبل ازیں چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں ہونے والی عوامی میٹنگ میں بجلی بحران سے نمٹنے کے کئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔اس میٹنگ میں ایکسئین محکمہ برقیات کا کہنا تھا کہ چٹورکھنڈ پاور ہاؤس کی پیداواری قوت کم ہے اس لئے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔چٹورکھنڈ پاور ہاؤس کی استعدادکار کو بڑھا کر 750 KVکیا جارہا ہے جبکہ اشکومن پاور ہاؤس کے لئے بھی مشینری منگوائی جارہی ہے،500KVکے اسمبر پاور ہاؤس پر کام جاری ہے،مستقبل قریب میں بجلی کی قلت پر قابو پایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button