عوامی مسائل

استور بھی برفباری کی لپیٹ میں، کئی دنوں سے بجلی غائب

استور(تجزیاتی رپورٹ: سبخان سہیل)استور میں گزشہ دنوں ہونے والی برف باری کے بعد سے اب تک بجلی غایب ہے۔ انسانی آبادیاں اندھیرے میں ڈوب گئی ہیں۔ محکمہ برقیات خرگوش کی ننید سو رہا ہے۔

ایک طرف جہاں برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوئی ہے وہی محکمہ برقیات کی نااہلی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ برقیات نے 25 فیصد لوگوں کو استور میں سپیشل لاینوں کے زریعے بجلی فرہم کیا ہوا ہے۔ افسر شاہی کے گھروں میں بجلی کا سپیشل لائن ہونے کی وجہ سے انہیں سب ٹھیک نظر آرہا ہے۔ لیکن دوسری طرف عام لوگوں کے گھروں میں اندھیروں کا راج ہے۔ اسی طرح، استور میں گندم کا شدید بحران بھی پیدا ہوا ہے، جس نے لوگوں کو فاقوں پر مجبور کیا ہے۔ منتخب ممبران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔

استور میں شدید برف باری کے تین دن بعد استور سے گلگت تک کا روڈ کھول دیا گیا ہے جبکہ ہیڈکواٹر عیدگاہ اور گوریکوٹ کا روڈ اب بھی بلا ک ہے۔ روڈ کے بلاک ہونے سے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button