متفرق

استور کے ضلعی ہیڈکوارٹر گوریکوٹ میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین اور بچوں کا احتجاج

استور ( بیورو رپورٹ)استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں پانی کی بندش کے خلاف گاوں دریال کی خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ احتجاج صبح 8 بجے شروع ہوا جو دو گھنٹے بعد اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کی یقین دہانی پر موخر کردیا گیا۔ استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ کے گاوں دریال کے مکینوں کو پانی کی عدم فرہمی پر خواتین نے بچوں کے ساتھ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیااحتجاج کرنے والی خوتین کا کہنا تھا کہ گاوں دریال میں پورا مہنہ ماہ رمضان میں پانی نہیں آیا ہے ہم نے دو سے تین کلو میٹر پیدل چل کر پانی لایا ہے ہم نے بارہا ضلعی انتظامیہ کو اور متلقعہ محکمہ کو فریاد کیا مگر ہماری کوئی شنوئی نہیں ہوئی جس کے بعد مجبور ہم نے روڈ بلاک کیا ہے اگر حکومت ہمیں فوری طور پر ایک ہفتے کے اندر پانی کے مسلے کو حل نہیں کرتی ہے تو ہم ایک بار پھر احتجاج کریں گے اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیرافضل کی یقین داہانی پر ہم نے آج اپنا احتجاج ایک ہفتے کے لیے موخر کرتے ہیں۔ دوسری جانب روڈ کی بندیش سے سیکڑوں سیاح اور مسافر دو سے تین گھنٹے روڈ بند ہونے کی وجہ سے سخت پریشان رہے سیاحوں نے میڈیا کو بتایا کی حکومت ایسے وقعات رونما ہونے سے قبل ہی ان کو حل کریں نہ کہ لوگ اور خوتین روڈ پر آنے کے بعد حل کریں گوریکوٹ میں دوسرااحتجاج پل روڈ میں عوام نے چوک بند کرکے کیا جس میں مظاہرین نے حکومت مردہ باد ممبراسمبلی حلقہ ۲مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک عرصے سے بجلی نہیں ہے اور ہمارا ٹرنفرمر کا بھی ٹینڈر ہوا ہے مگر محکمہ برقیات کے ایکسین عوام کو نظر انداز کر کے اب تک نہیں لگا رہے ہیں ایکسین اور متعلقہ محکمہ خرگوش کی نیند سو راہا ہے ۔ مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر نے بات چیت کرکے روڈ کھلاونے میں کامیاب ہوئے تاہم مسلے کا اگر فوری حل نہیں نکلا گیا تو عوام ایک بار پھر روڈ پر آئے گی مظاہرین کی انتظامیہ کو نوٹس۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button