متفرق

سرکاری افسیران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔ صوبائی وزیر تعمیرات

گلگت ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر اقبال نے ورکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسیران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔ لاپرواہی کرنے والے افسیران کو سزا دیا جائے گا۔ پیر کے روز پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر میں ورکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ورکس کے آفسیران ڈسپلن کا خیال رکھے۔ ڈسیپلن کے خلاف وزی کرنے والے افسیروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ دفتر میں سیگر یٹ نوشی پر مکمل پابندی ہے ۔ افسیران دفتر میں سیگریٹ نوشی اور چائے پینے کے بجائے ایک الگ روم اپنے لئیے مختص کرے اور وہاں پر سیگریٹ نوشی اور چائے پیئے۔ دفتر میں چائے اور سیگریٹ نوشی سے سرکاری کام متاثر ہو تا ہے ۔ انشا اللہ قانون ساز اسمبلی میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لئے بہت جلد قانون ساز ی کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ بجٹ کو اپنے وقت سے پہلے استعمال کیاجائے گا۔ محکمہ کے عملہ سخت محنت کرے تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ گزشتہ دنوں بلتستان ریجن میں دو پلوں کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعمیرات نے کہا کہ پل کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی جلداز جلد اپنا رپورٹ پیش کرے۔ کانفرنس میں وزیر تعمیرات نے بیمار منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ تاکہ ان بیمار منصوبوں کی نگرانی ہو سکے اور وقت سے پہلے ان کو مکمل کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہمحکمہ ورکس میں کرپشن اور رشوت کے دروازے بند کئے گئے ہیں۔ انشااللہ بہت جلد چھوٹے ملازمین کی ترقی کے لئے جلد از جلد ایک میٹنگ رکھی جائیگی اور سینئر سب انجینئرکو ڈویثرن میں تعینات کیا جائے گا اور ضلع دیامیر میں گریجویٹ ایس ڈی او کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر تعمیرات نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو ہدایات کئ کہ محکمے میں خالی ہو نے والے پوسٹوں کی جلد از جلد مشتہر کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button