تعلیم

صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں، ابراہیم ثنائی وزیر تعلیم و اطلاعات

گانچھے (محمد علی عالم ) صوبائی تعلیم و اطلاعات ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے عرصے میں گلگت بلتستان کے اندر تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں پہلی بار صوبائی بجٹ کا تیئس فی صد تعلیم کے لیے رکھا ہے جو ملک کی کسی بھی صوبے میں پہلا ریکارڈ ہے وفاقی حکومت کی سرپرستی میں صوبائی حکومت نے باہر کے مختلف ممالک کے ساتھ گلگت بلتستان میں سرکاری اساتذہ کو جدید ٹریننگ دینے کے لئے معاہدہ کیا گیا ہے حال ہی میں چائینہ کی ٹیم نے پورے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جا کر سروے کیا ہے اس کے علاوہ ہم نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی شعبے میں بہتری کے لئے معاہدہ طے پایا ہے جنوبی کوریا حکومت کے ساتھ بھی ہماری بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوالٹی ایجوکیشن یقینی بنانے کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پہلے مرحلے میں دو، دو ہائی سکولوں کو ماڈل سکول بنایا ہے جس میں جدید تعلیم کے تمام سہولت میسر ہونگے ایک سکول پر تین سے چار کروڑ روپے کا اخراجات آتا ہے اسی طرح دوسرے مرحلے میں ہر یونین کونسل میں ایک ایک ہائی سکول کو ماڈل سکول بنائیں گے اس کے علاوہ نصاب سازی کے سلسلے میں انٹر ایجوکیشن منسٹر کانفرنس رواں ماہ کے آخر میں گلگت میں ہو رہے ہیں اس طرح چار سال کے اندر ہر ضلع میں 126ہائی سکولوں کو ماڈل سکول بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے پہلی بار این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کیا جا رہا ہے ٹیسٹ اور اصلی تعلیمی اسناد کی چھان بین کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے چند دنوں میں انٹریو کا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا جبکہ سابقہ دور حکومت میں میٹرک پاس لوگوں کو ٹیچر بھرتی کیا اس وجہ سے ہمارے تعلیمی نظام کو مکمل تباہ کیا یہاں تک کہ جعلی تعلیمی اسناد پر بھی لوگوں کو ٹیچر بھرتی کیا انہوں نے کہا کہ پہلے ای ڈی ایز کو سیاسی بنیادوں پر تعینات ہوتے تھے اس کو ہماری حکومت نے ختم کر کے ٹیسٹ انٹریو کے ذریعے تعینات کیا گیا ہے سکولوں میں اساتذہ کی کارکردگی اور حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ڈی اوز سکولوں میں بائیومیڑک جبکہ باقی سکولوں سے روزانہ کی بنیاد رپر رپورٹ ایس ایم ایس کے ذریعے لیتا ہوں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button