تعلیم

قراقرم یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بیچلرز پروگرامز کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں، لیکن رول نمبر سلپس غائب ہیں

اسلام آباد (فدا حسین)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام بی اے، بی ایس سی کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں تاہم طالب علموں کے رول نمبر سلپس کو ان کے گھروں کے پتہ بھیجنے کے بجائے متعلقہ سنٹر میں رکھے جا رہے ہیں ۔جس سے سینکڑوں طالب کو امتحان میں شامل ہونے کا موقع ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔مقامی صحافی نے مذکورہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کے بارئے میں جاننے کیلئے پہلے یونیورسٹی کے مین کیمپس سے رابطہ کرنے کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر موجود نمبرز -05811-960010-13 پر لگاتا ر کال کرتا رہا تاہم ٹیلی فون کے خودکار سسٹم آپریٹر کا انتظار کرنے کیلئے کہتا رہا مگر کسی نے کال اٹینڈ نہیں کی ۔

اس کے بعد گزشتہ دن سکردو برانچ میں کال کرنے پر بتایا گیا کہ امتحان تو یکم اگست سے شروع ہو چکا ہے۔ جب ان سے رول نمبر سلپس کے بارئے پوچھا گیا تو انہوں نے متعلقہ سنٹر سے لینے کا مشورہ دیا۔انہوں نے رول نمبر سلپس گھروں کو نہ بھیجنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ طالب علم مکمل پتہ نہیں لکھتے جس سے پیش آنے والی دشواری سے بچنے کیلئے نمبر سلپس متعلقہ سنٹر میں ہی رکھے جاتے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے لوگوں نے مقامی صحافی کو بتایا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے بی اے، بی ایس سی امتحانا ت کے بارئے میں نہ تو ویب سائٹس پر پر کوئی اعلان موجود ہے اور نہ ہی مقامی اخباروں میں کوئی خبر شائع ہوئی ہے جس کے وجہ سے انہیں اور ان کے رشتہ داروں کو امتحان میں شامل ہونے کا موقع ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔تاہم یہ بھی معلوم ہو اکہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے تحت ہونے والے امتحانات کے بارئے میں اعلان ریڈیو پاکستان گلگت اور ریڈیو پاکستان سکردو کی مقامی خبروں میں کیا جاتاہے۔

جس سے مقامی لوگوں نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کم از کم ایسا اعلانات کو مقامی اخبارات کے ساتھ یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر ضرور موجود ہونا چاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button