گلگت (پ ر) سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج جنا ب جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے گزشتہ روز لوکل اخبار میں شا ئع ہونے والی خبر جس میں نیب کی ٹیم پر عدم اعتما د کا اظہا ر کیا گیا تھا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب (NAB)راولپنڈی سے دو ہفتو ں میں رپورٹ طلب کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ما ہ چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس ڈا کٹر رانا محمد شمیم نے استور آمد کے موقع پر روڈ کی خستہ حالی کا ازخود نوٹس لیا تھا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی اور سا تھ ہی نیب کو کاروائی کا حکم دیا تھا ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔