کھیل

شگرمیں خواتین کی ہائیکنگ کا مقابلہ، سکردو اور دیگر علاقوں سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شگر(عابد شگری)الپائن کلب پاکستان اور جی بی ماؤنٹینرنگ سکول کی کے زیر اہتمام شگر میں دوسری ویمن ہائیکنگ مقابلہ ہوا۔ جس میں سکردو اور دیگر شہروں سے خواتین نے شرکت کی۔ہائیکنگ کاآغاز شگر کے صحت افزاء مقام شرگواہ سے شروع ہوئی۔مقابلے میں سائرہ اقبال نے زاہدہ اقبال نے دوسری اور چاندنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔میڈیا سے گفتگو کر ہوئے مقابلے میں شریک لڑکیوں نے بتایا کہ الپائن کلب کی جانب سے خواتین کیلئے ایسے مقابلے اور پروگرام خوش آئند ہے جی بی کے لڑکیاں بھی دوسری علاقوں کے خواتین سے کم نہیں ۔اس طرح کے پروگرام سے خواتین کی حوصلہ افزائی اور ہم میں نئے جوش آجاتے ہیں۔مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہئے۔قریب کے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی کاچوامتیاز حیدر خان،مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری اور دیگرنے پوزیشن ہولڈرلڑکیوں اور شریک دیگر شرکاء میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button