متفرق

ضلع غذر کے دور افتادہ گاوں درکوت میں ہلالِ احمر گلگت بلتستان نے قدرتی آفات سے متاثرہ 163 گھرانوں میں پینتیس لاکھ روپے تقسیم کر دئیے

غذر(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع غذر دورآفتادہ گاؤں درکوت یاسینمیں رواں سال بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ163گھرانوں کو مبلغ بائیس ہزار روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم اور مجموعی طور پر3586000روپے درکوت گاؤں میں تقسیم کئے گئے۔ یہ امدادی رقوم ہلال احمر پاکستان،برٹش ریڈکراس اور ڈینش ریڈکراس کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کئے جانے والے کیش گرانٹ اسسٹنٹس پروگرام کے تحت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں تقسیم کی گئی جس کے لئے ادارے کی جانب سے مئی میں ہونے والے سروے کے تحت متاثرین کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ہلال احمر گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کیش گرانٹ اسسٹنٹس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ یہ ہلال احمر کی جانب سے قدرتی آفات کے متاثرین کی امداد کا ایک انوکھا سلسلہ ہے جس کے تحت دی جانے والی امدادی رقم سے متاثرین کی مشکلات میں لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیش گرانٹ اسسٹنٹس پروگرام چونکہ گلگت بلتستان میں ہلال احمر کی جانب سے پہلی مرتبہ متعارف کروایا گیا تھا جس کے لئے گلگت بلتستان کے چار اضلاع گلگت،غذر،ہنزہ اور نگر سے مجموعی طور پر429گھرانوں کا انتخاب کیا گیا تھا جنہیں دواقساط میں مبلغ بائیس ہزار روپے فی کس انتہائی شفاف انداز میں مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان ایک غیرجانبدارادارہ ہے جوحکومتی معاون کے طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قدتی آفات کے متاثرین اور کم استعداد رکھنے والے خاندانوں کی امدادوبحالی کی سرگرمیاں سرانجام دیتی ہے اور کیش گرانٹ اسسٹنٹس پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button