متفرق

ضلع ہنزہ اور ضلع نگر میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین تین دل سے ہڑتال پر ہیں، دفاتر خالی، عوام رُل گئے

ہنزہ (اکرام نجمی) آر۔ٹی۔ ای ۔سٹاف پی ڈبلیو ڈی ہنزہ نگر کے نے پچھلے تین دنوں کے ہڑتال کے بعد 18نومبر سے دفتر بند ہڑتال کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں ان ملازمین نے ایکسئین کے آفس اور ایس سی کے آفس کی تالابندی کرتے ہوئے 19نومبر تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں گلگت ہیڈ کوارٹر کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر ٹی ای سٹاف یونین ہنزہ نگر کے صدر غلام عباس کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے این ۔ٹی۔ایس ایشوا ہوا ہے مگر ہمارے ورکس ڈیپارٹمنٹ نے ریگولر ہیڈ سے تنخواہ دینے کیلئے تیار نہیں پچھلے پانچ مہینوں سے تنخواہ بند ہے ملازمین کے بچوں کو سکولوں سے فارغ کیا گیاہے اور گھروں میں فاقہ پڑا ہے ملازمین کی وریفیکیشن ہونے کے باوجود ریگولر ہیڈ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اور آج ہم نے زبردستی ایکسئین کو آفس سے نکال کر تالا بندی کی ہے ہم نے 2012سے ہم نے کیس لڑا ہے 2014میں ہم نے کیس جیتنے کے بعد2015مارچ کو ہم اسلام آباد لیکر گئے اسلام آباد فنانس سے ہمارے ریگولر ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے موجودہ حکومت ویریفیکیشن کا بہانہ بناکر ہمیں ٹالا جارہا ہے سیکریٹری ہمیں مینٹنسس ہیڈ سے تنخواہ دینا چاہتا ہے اور ملازمین مینٹنس ہیڈ سے تنخواہ لینے کیلئے تیا ر نہیں ہے گلگت بلتستان لیول پر تقریبا سات ہزار ملازمین نے 16نومبر سے ہڑتال شروع کی ہے ہم نے یکم جولائی سے اب تک ٹائم دیا ہے اب ہم نے ہڑتال کا حتمی فیصلہ کرنے پر مجبور ہے یونین صدر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ہنزہ اور ضلع نگر میں ٹوٹل 643ملازمین ہے ان میں سے 153کا تعلق ضلع ہنزہ سے ہیں اور باقی ضلع نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button