غیر قانونی ٹیکسز ، منرلز پالیسی اور اقتصادی را ہداری میں نظر انداز کر نے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے 15 اگست کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا

غیر قانونی ٹیکسز ، منرلز پالیسی اور اقتصادی را ہداری میں نظر انداز کر نے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے 15 اگست کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) عوامی ایکشن کمیٹی نے 15اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑ تال کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں بین الا ضلاعی سطح پر را بطے کئیجا رہے ہیں۔گزشتہ روز جماعت اسلامی کے جلسے میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور دیگر سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، قومی جماعتوں کے بھی حما یت حاصل ہو نے پر 15اگست کو پو رے گلگت بلتستان میں شٹر ڈاؤن ہڑ تال کیا جائے گا ۔ غیر قانونی ٹیکسز ، منرلز پالیسی کے خلاف اور اقتصادی را ہداری میں نظر انداز کر نے خلاف شٹر ڈاؤن ہو گا اور چا رٹر آف ڈیمانڈ کے مطا بق گند م سبسڈی کے بحالی کے لیئے عوام سے تعا ون کی بھی اپیل کی جا تی ہے کہ وہ 15اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑ تال کو کامیاب بنا نے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ۔ ان خیا لات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولا نا سلطان رئیس کی صدارت میں ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق کی بات کتے ہیں تو وفاق ہمیں متنازعہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ اور متنازعہ خطے میں کسی بھی قسم کا لا گو نہیں ہو سکتا ہے ۔ گند م کی 75ہزار بوری کی کٹو تی کو بحال کیا جا ئے ،اقتصادی را ہداری میں جی بی کے حصے کا تعین کیا جا ئے خا لصہ سر کار کے کالے قانون کو ختم کیا جا ئے عوام کی ملیکت اراضی عوام کو حوالہ کیا جا ئے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے اور ساتھ ہی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کیاجائے عمل در آمد نہ ہو نے کی صورت میں 15اگست کو پورے گلگت بلتستان میں تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنانے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کرے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔