گلگت بلتستان

سی پیک کی تعمیر سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، ڈاکٹر اقبال کا ٹریڈ سیمینار سے خطاب

گلگت ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ سی پیک کے باعث گلگت بلتستان میں انڈسٹری لگ جائیں گے۔ پبلک سیکٹر ترقی کر ئیگا ۔ سی پیک میں گلگت گیٹ وئے کی حیثیت رکھتا ہے اور بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کر ینگے۔ جس سے یہاں کے لوگوں کا معاشی حالت بہتر ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی ، آغا خان رول سپورٹ پروگرام اور یورپی یونین نے خواتین کو آگے لانے میں ٹریڈ شو کاا نعقاد کر کے لوگوں کے معاشی حالت کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ اور جو بھی ادارے گلگت بلتستان کے لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں صوبائی ھکومت اُن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گلگت بلتستان ٹریڈ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے لئے بجلی کی ضرورت ہے ہمارا پلان ہے کہ آیندہ 2سال میں گلگت بلتستان کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے فری کیا جائے ۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ سی پیک کمیٹی گلگت بلتستان آئیں ہیں اور یہاں کے عوام کی رائے لے رہے ہیں۔ سی پیک کی تعمیر سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ سی پیک کی تعمیر سے چینی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرینگے۔ کیونکہ اس شاہراہ سے چین کے پراڈکٹ 25 دن میں یورپ پہنچ جاتی ہے اس لئے ہمسائیہ ملک سی پیک کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین کی دورے کے موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے انشا اللہ چینی سرمایہ کار گلگت بلتستان میں جیمز اینڈ سٹون کے شعبے میں سرمایہ کاری کر ینگے۔مستقبل میں گلگت بلتستان کے تاجر اپنے آپ کو تیار رکھیں ہمسائیہ ملک چین گلگت بلتستان کے تاجروں کاروبار کے لئے قریب پڑتا ہے جی بی کی منصوعات چین میں 5گھنٹے میں پہنچ جاتی ہے اس کے برعکس پنجاب پہنچانے میں 20گھنٹے لگتے ہیں اس لئے جی بی کے تاجر سی پیک سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے تیار رکھیں۔اُنہوں نے مذید کہا کہ دورہ چین کے موقع پر چینی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں داخلے کے لئے بغیر ویزا کی اجازت دی جائے۔ تاکہ چین کے سرمایہ کار اور سیاح یہاں آئیں۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے۔ سی پیک کی تعمیر سے اس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ تاجر اپنے ذہینوں میں سی پیک کا منصبوبہ یاد کر کے اپنے تیاری کر لیں اور سرمایہ کاری کے لئے تیار رکھیں۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹی ڈی اے پی اقبال تہا ہیم نے کہا کہ قدرت نے گلگت بلتستان کو وسائل سے نوازہ ہے۔ اب آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ان وسائل سے استفادہ حاصل کرے۔یہاں کے معدنیات دنیا بھر میں مشہور ہے۔ مقامی افراد جیمز اینڈ سٹون میں سرمایہ کاری کر کے خطے سے بے روزگاری کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جی بی ٹریڈ شو میں سب سے زیادی اسٹال جیمز اینڈ سٹون کا لگا ہوا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کے عوام جیمز اینڈ سٹون میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان میں جیمز اینڈ سٹون سے وابستہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر ئیگااور ٹی ڈی اے پی بہت جلد اسلام آباد میں ٹریڈ شو کا انعقاد کر ئیگا۔ جس میں گلگت بلتستان کے تاجروں کو شامل کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے تاجروں کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے یہاں کے تاجروں کو بیرون ملک دورے بھیجنے کی بھر پور کو شش کر ئیگا۔ سمینار میں اے کے آر ایس پی، محکمہ زراعت اور دیگرمحکوں کے نمایندوں نے مہمانوں کو بریفنگ بھی دی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button