معیشت

گرانفروشوں اور زائد المعیاد اشیا بیچنے والوں کے خلاف اشکومن میں کاروائی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اے سی پونیال اشکومن کی ہدایت پر تحصیلدار اشکومن اور عملے کا گرانفروشوں اور زائدالمیعاد اشیائے خوردنوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی،درجنوں دکانوں سے زائدالمیعاد اشیاء ضبط،ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے،آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت۔اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمدکی ہدایت پر تحصیلدار اشکومن خالد انور اور عملے نے چٹورکھنڈ،ایمت ،اشکومن پراپر میں کارروائی کرتے ہوئے زائدالمیعاد اشیائے خوردنی فروخت کرنیوالے درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد کردئے نیز ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔چٹورکھنڈ بازار میں ہوٹلوں کی ناقص صفائی پر دو ہوٹل مالکان کو جرمانے کئے گئے ۔بالائی اشکومن کے مختلف علاقوں میں بغیر پرمٹ پٹرول/ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔علاقے کے سماجی حلقوں نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کے کردار کو سراہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button