متفرق

عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام علی آباد اور ناصر آباد میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے باپ بیٹے کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں

ہنزہ (پ۔ر)عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ نے علی آباد اور ناصر اباد میں سانحہ علی اباد میں پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے باپ بیٹے کے یاد میں شمع روشن کیں۔اس موقع پر عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوں،کارکنوں نے سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کیں۔عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہم سانحہ ہنزہ کو نہیں بھولے ہے لیکن حکمران اور ان کے مہرے اج پھر ہنزہ کے خیر خواہ بننے کی ناکام کوشش کر ریہی ہیں۔ سانحہ علی اباد کے پانچ سال گزر گئے مگر حکومت نے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے پہ کھڑا کیا اور نہ ہی متاثرین کی کوئی مدد کیاگیا،مہدی شاہ سرکار کے خلاف ایف ائی ار درج کرنے کے اعلان کے بعد حفیظ بھی اقتدار ملنے کے بعد سیاسی کارکنوں کو سزا دلا کر جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھچ دیا جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ علی آباد کے بعد جو لوگ گلگت میں بیوروکریسی کو دعوتیں دے رہے تھے وہ اج ہنزہ کے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے عوام ان کے کردار سے واقف ہے ان کے اس کا نتیجہ مل جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ باباجان اور دیگر ساتیھوں کو پرامن طور پر متاثرین کے حق میں احتجاج کرنے پہ پابند سلاسل کیا گیا ہے جبکہ قاتل ڈی ایس پی کو ترقی دیکر ریٹائرڑ کیاگیا،اس موقع پر عوامی ورکرزپارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ فوری طور پر سابق حکومت اور ڈی ایس پی کے خلاف ایف ائی یر درج کرکے ان کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے۔سانحہ علی اباد کے بعد بنائے گئے تمام بوگس کیسز ختم کرکے سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔متاثرین عطااباد کے بحالی نہ ہونے کی وجہ سے اج بھی متاثرین ٹنٹو میں زندگی گزار رہے ہے۔فوری طور پر ان کو متبادل زمینیں دیا جائے۔سانحہ علی اباد کے جوڈیشل انکوئری رپورٹ منظر عام پہ لایا جائے ۔اس موقع پر عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے رہنماوں اکرام اللہ بیگ جمال،اختر امین،اخون بھائی،کامریڈ جلال،حسین علی،کامریڈ واجد و دیگر نے خطاب کیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button