متفرق

استور پریس کلب کے بائی لاز کو مد نظر رکھ کر ممبران سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے عہدوں سے استعفیٰ دیں، نو منتخب صدر

استور(پ۔ ر) استور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس نو منتخب صدر سبخان سہیل کی زیر صدرات منعقد ہو ا۔ اجلاس میں نو منتخب صدر سبخان سہیل اور جنرل سیکرٹری عابد پروانہ نے استور جنرل کابینہ کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کیا ۔

نومنتخب کابینہ میں استور پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری پہلے ہی منتخب ہوئے تھے تاہم دیگر کابینہ میں سنیر نائب صدر ابرار حسین ،نائب صدر رفیع اللہ خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشاد ملک، فنانس سیکرٹری عبدالوہاب ربانی، انفارمشن سیکرٹری ظفر عباس کا نوٹفیکشن جاری کیا گیا ۔

اس موقعے پر نو منتخب صدر سبخان سہیل نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور پریس کلب کے انتخابات انتہائی خوبصورت انداز میں ہوئے اور میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ہے ان کا بھی اور جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ہے ان سب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ضلع استور میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری انداز میں الیکشن ہوا ہے۔ استور پریس کلب کے حوالے سے تمام ساتھیوں کی مشاورت ہے اور اپنی نو منتخب کابینہ کے ساتھ ملکر صحافیوں کی مشکلات کے حل کے لیے بہتر اقدمات کروں گا ۔ آج تک جو جس طرح بھی چلا ہے ماضی کی ان غلطیوں کی طرف نہیں جانا چاہتے ہیں تمام معزز ممبران سے میری گزارش ہوگی کی وہ صحافت کو صحافت سمجھ کر کریں کسی بھی ممبر کے پاس اگر سیاسی پارٹیوں کا کوئی بھی عہدہ ہے وہ پریس کلب کے بائی لاز کے مطابق فوری طور پر استفاء دیں تاکہ کسی بھی پریس کلب کے ممبر کے اوپر کوئی بھی انگلی نہ اُٹھا سکے ۔ ہم نے تمام تر سیاسی اور مذہبی پارٹیوں سے وابستگی کو بالاے طاق رکھ کر صحافت کے عین اصولوں کے مطابق کام کرنا ہے ۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس پر قد غن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مجھے امید ہے تمام ممبران پریس کلب استور پریس کلب کو مظبوط بنانے کے لیے ہماری کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button