صحت

وزیر اعلی نے سرمیک بلتستان کے ہسپتال میں چائلڈ ڈپارٹمنٹ کا سنگِ بنیاد رکھا، ڈیڑھ میگا واٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے سرمیک میں زبیدہ خالق میموریل ہسپتال میں انڈسکوپی سینٹراور چائلڈ ڈیپارٹمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ سرمیک میں ہی1.5 بجلی گھر کا افتتاح بھی کیا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سینئر وزیرحاجی اکبر تابان ، سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد ، وزیر اطلاعات ابراہیم ثنائی اور ترجمان حکومت فیض اللہ فراق سمیت کئی شخصیا ت بھی تھے ۔ہسپتال کے ایم ڈی سے بات چیت کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن نے صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا اور انہوں نے ہسپتال کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی گئی۔ سرمیک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ گلگت بلتستان ہائیڈرو پاور کا حب بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلے میں وزیر اعظم کی ہدایت پر میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے اور گلگت بلتستان میں40 سے50 ہزارمیگاواٹ بجلی کی کیپی سٹی موجود ہے یہاں سے پورے پاکستان کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے ہماری کوششوں سے اگلے تین سالوں میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے میگا پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا میں دو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے 35 سے 40کروڑ روپے خرچ کرتے ہے جبکہ ہماری حکومت 20 کروڑ روپے کی کم رقم میں اتنی ہی مقدار میں بجلی پیدا کر کے دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ بنایا جارہا ہے جس میں گلگت بلتستان کے تمام بجلی گھروں کی بجلی سرکنائز کی جائے گی ہماری حکومت لوڈشیڈینگ ختم کر کے ہی دم لے گی۔ گلگت بلتستان میں جلد ایل پی جی پلانٹ بنا رہا ہے جو کہ پوری گلگت بلتستان کے ٹاون ایریا کو پائپ لائن کے زریعے کم قیمت پر گیس کی سپلائی کی جائے گی سردیوں میں ہیٹنگ کے لئے پہلے بجلی استعمال ہوتی تھی لیکن اس پلانٹ کی تکمیل کے بعد ہیٹنگ کے لئے گیس فراہم کرینگے تو گلگت بلتستان میں موجود بجلی کی بحران کم ہو جائے گی اس پلانٹ کے لئے فزیبلیٹی تیار کر رکھی ہے بہت جلد کام شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب حکومت گلگت بلتستان ایک انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کرائے گی جس میں پاکستان کے مشہور و معروف کاروباری شخصیات مدعو ہونگے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم صرف علاقے کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں تنقیدکرنے والے ہمارے کام دیکھ کر سر چپا رہے ہیں۔ سی پیک کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ روٹ گلگت بلتستان کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔ اس روٹ کی گلگت بلتستان گزرنا ہماری خوش قسمتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button