کھیل

گلگت میں ایس سی او آزادی کپ فٹبال چمپین شپ جاری، سیمی فائنل کا مرحلہ آن پہنچا

گلگت (پ ر) ایس اسی او آزادی کپ فٹ بال چمپئن شپ گلگت الیون اور الیون برادرز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالئے شہید امن کلب اور الیون سٹار امپھری ٹورنامنٹ سے باہر گلگت الیون کے گول کیپر اسرار احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تفصیلات کے مطابق ایس سی او کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر نگرانی میں سیکنڈ ایس سی او آزادی کپ سٹی پارک میں کھیلے گئے میچ میں جمعرات کے روز دو اہم مقابلے ہوئے پہلے کھیلے گئے میچ میں الیون برادرز کلب نے پلنٹی ککس پر الیون سٹار امپھری کو1گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جبکہ دوسرے کھیلے گئے میچ میں شہید امن کلب اور گلگت الیون کے مابین کانٹے دار ٹکراؤ ہوا دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کرکے تماشائیوں سے داد وصول کئے میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکی میچ کا فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا جس میں گلگت الیون کے گول کیپر اسرار احمد نے عمدہ کیپنگ کا مظاہرہ کرکے2یقینی گول روک لئے اور فتح یاب ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button