چترال

زرگراندہ چترال میں پرائیویٹ سکول کی دیوار اور گیٹ گرنے سے پانچ طلباء زخمی

چترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) زرگراندہ چترال میں ایک پرائیویٹ سکول کی دیوار اور گیٹ گرنے کے سبب سکول کے پانچ طلباء زخمی ہوئے ۔ جن میں سے تین طلباء کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دو طالب علم عباس احمد ولد اشرف کلاس فرسٹ ساکن ٹھیگشین چترال اور حذیفہ محمود ولد شیر محمود ساکن موڑدہ چترال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ مذکورہ سکول کے طلبہ اُس وقت حادثے کا شکار ہوئے ۔ جب سکول چُھٹی ہونے کے بعد وہ گھروں کو جانے کیلئے سکول کے گیٹ کے قریب کھڑے تھے ۔ کہ اچانک سے گیٹ دیوار سمیت اُن پر آگرا ۔ جس سے پانچ بچے زخمی ہوئے ۔ اور اُنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ عباس کا دائیں ٹانگ اورحذیفہ کی ران کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے ۔ بچوں کے والدین نے ہمارے نمائند ے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حادثے کے بعد ابھی تک سکول کا کوئی ذمہ دار ہسپتال میں بچوں کے پاس نہیں آیا ۔ اور نہ بچوں کی خیریت دریافت کی گئی ۔ جس سے سکول انتظامیہ کی بے حسی واضح ہوتی ہے ۔ نیز سکول کے گیٹ کا اس طرح گرنا سکول کی ناقص تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کے نام سے چترال کے طول و عرض میں بے شمار ایسے سکول موجود ہیں ۔ جن کو انسانی جانوں کیلئے خطرہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ لیکن حصول تعلیم کو آسان بنانے کی آڑ میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اور بغیر بلڈنگ کی ویریفیکیشن اور ماحول کے معائنے کے سکولوں کی جسٹریشن کی جاتی ہیں ۔ جس سے آئے دن اس قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ جبکہ چترال ریڈ زون میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں سکولوں کی تعمیرات پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button