کیریئر

وزیر بلدیات کا استور میں دفتروں پر اچانک چھاپہ، غیر حاضریوں پر برہمی کا اظہار

استور( سبخان سہیل )وزیر بلدیات گلگت بلتستان فرمان علی خان نے استور کے ضلعی ہیڈکواٹر گویکوٹ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر دفتروں میں اچانک چھاپا لگا کر ملازمین کی حاضری رجسٹر ز کو چیک کیا ۔وزیر بلدیات نے محکمہ لوکل گورنمنٹ آفس میں اچانک چھاپہ لگا کر ملازمین کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر میڈیا کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔انہوں نے دوران چھاپہ میڈیا کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کا آوے کا آوا بگڑا ہوہے۔اکثر محکمو ں کے سربرہان اپنے دفتروں سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے ملازمین سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔اگر سرکاری محکمو ں کے سربراہان اپنا قبیلہ درست نہیں کرینگے تو ہمیں ان کو درست کرنا آتا ہے ۔آئند ہ اس قسم کی کوتاہی کو کبھی برداشت نہیں کرینگے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ استور سے تنخواہ لینے والا ملازم سست میں کاروبار کر رہا ہے ۔اگر ایک ہفتے کے اندر اگر اس ملازمین کو ڈیوٹی پے حاضر نہیں کیا تو ڈپٹی ڈرائریکٹر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔تما م سرکاری دفتروں کے ملازمین اپنی حاضر کو یقینی بنائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو پرشیانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔جو ملازمین چھٹی پر جاتے ہیں وہ محکمے سے باقاعدہ اجازت لے کر جائیں ۔اس دفعہ میں تمام سرکاری محکموں کے سربرہان اورملازمین کو بحثیت لوکل ہونے کے مشورے کے ساتھ ساتھ یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں وہ اپنے اپنے نظام کو درست کرے ۔اگلی دفعہ کسی ملازم کا کسی قسم کا کوئی بہانہ قابل قبول نہیں ہو گا ۔جو بھی ملازم دفتری اوقات میں دفتر سے غیر حاضر ہونگے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

وزیر بلدیا ت فرمان علی رانا نے محکمہ زراعت ،محکمہ برقیات ،محکمہ سول سپلائی اور ڈیایچ او آفس میں بھی اچانک دورہ کر کے ملازمین کی حاضری رجٹر ز چیک کہ وزیر بلدیات کے اس اقدام سے عوامی سطح پر سرہا گیا۔ وزیر بلدیات نے عوام کی پرلشانی کو محسوس کرتے ہوئے سرکاری دفتروں میں چھاپا لگایا ہے ۔ وزیر بلدیات کے اس اقدام سے ان تمام دفتروں میں ملازمین کی حاضری یقینی ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button