متفرق

چلاس میں ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں آزادی ریلی نکالی گئی، موٹر سائیکل سواروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور الہی اور مجسٹریٹ تنویر احمد کررہے تھے ، موٹر سائیکل ریلی میں ضلع بھر سیاسی و سماجی شخصیات ،عمائندین اورملازمین سمیت یوتھ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کیا ۔جشن آزادی موٹر سائیکل ریلی اے سی آفس چلاس سے باب چلاس کراس کرتے ہوئے کے کے ایچ جچن کے مقام سے واپس ہائی سکول چوک میں اختتام پذیر ہوگئی ،ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور لوڈ سپیکر پر پاکستانی ترانوں کو بھی پلے کیا گیا ۔ریلی میں ہزاروں لوگوں نے سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں شرکت کیا اور پاکستان سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ریلی کے اختتام پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور الہی نے کہا کہ جشن آزادی ریلی میں دیامر کے عوام نے بھر پور شرکت کر کے پاکستان سے محبت کا عملی ثبوط دے دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button