متفرق

وادی گوجال کے گاوں رمینجنی تک جانے والی رابطہ سڑک دس دنوں سے منقطع، مکین پریشان

ہنزہ(رحیم آمان)بالائی ہنزہ گوجال خیر آباد رمینجی کو دوسرے علاقوں کے ساتھ ملانے والی واحد سڑک گزشتہ دس دنوں سے منقطع ہے۔ علاقے کے مکین سخت مشکلات میں گھرے ہوے ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ان خیالات کااظہار کرتے ہوئے سابقہ چیرمین یونین کونسل گوجال بالا ندیم خان نے کہا کہ2001میں اس روڈ کی تعمیر PWDکیا زیر نگرانی ہوئی تھی اور اسکی مرمت کی زمداری بھی متلعقہ ادارے کے پاس ہے۔اس رودڈ کے مرمت کی جب بھی ضرورت پڑی اب تک عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے لیکن اب یہ روڈ بہت زیادہ خراب ہوا ہے اور مکمل طور پر کٹ آف ہو گیا ہے جسکی وجہ بچوں کو اسکول جانے اور مریضوں کو ڈسپنسری تک لے جانے میں سخت مشکلات پیش آرہے ہیں اور اس علاقے کاتعلق دوسرے علاقوں کے ساتھ منقطع ہو چکا ہے اب اس روڈ کی بحالی کا کام علاقہ مکینوں کے بساط سے باہر ہے اس لیے علاقے کے لوگ متلعقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس روڈ کی بحالی کا بندوبست کریں تاکہ اس علاقے کے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button