کھیل

چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر نے شندور میلے کے بائیکاٹ کو ظلم قرار دے دیا، نظر ثانی کا مطالبہ

وزیر اعلی گلگت بلتستان اور شہزادہ سکندر الملک کی شندور پولو فیسٹیول کے دوران ایک فائل فوٹو۔ پامیر ٹائمز
وزیر اعلی گلگت بلتستان اور شہزادہ سکندر الملک کی شندور پولو فیسٹیول کے دوران ایک فائل فوٹو۔ پامیر ٹائمز

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) چترال پولو ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان سرکار کی جانب سے شندور پولو فیسٹول کے بائیکاٹ کو دونوں صوبوں کے عوام پر ظلم قرار دیتے ھوے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے اس نمائندے سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ فیسٹول کے انعقاد سے چند روز قبل بلاجواز طور پر میلے کا بائیکاٹ سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نےکہا کہ مہدی شاہ حکومت آج تک کیوں ،خاموش رہی۔ مرکز میں جب ان کے پارٹی کی حکومت تھی اس وقت انہوں نے سرحدی تنازعہ ھل کیوں نہیں کرایا؟

شہزادہ نے کہا کہ شندور میلہ کوئی مقامی سطع کا ایونٹ نہیں ہے بلکہ دینا بھر سے سیاح اس موقع پر دنیا کے بلند ترین میدان میں پولو دیکھنے آتے ہیں چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کو سال بھر اس کا بے چینی سے انتظار رہتاہے۔

حدود تنازعہ کا ھل کمیشن تشکیل دیکر کیا جاے پولو کھیل کو سیاست کی نذر نہیں ہوناچاہیے۔

چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ شندور میلہ چترال اور جی بی کے وام کا مشترکہ ایونٹ ہے کسی بھی مسلے کو مناسب وقت اور جگہ میں اٹھایا جاتا ہے۔ فیسٹول کو کامیاب بنانے سے دونوں خطوں میں سیاحت کو ترقی ملے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میلے میں ،گلگت بلتستان حکومت اپنا سپاس نامہ پیش کرے اور چترال اپنی بات کرے۔

یاد رہے کہ 20 جون سے دنیا کے بلند ترین پولو گرونڈ میں تین روزہ پولو فیسٹول کا گلگت بلتستان حکومت نے گزشتہ روز بائیکاٹ کا اعلان مساوی نمایندگی نہ ملنے پر کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button