متفرق

گلگت بلتستان کے عوام ڈوگروں کو نہیں مار بھگاتے تو آج یہاں بھی مقبوضہ کشمیر جیسے حالات ہوتے، رانا وقاص ڈپٹی کمشنر ضلع نگر

نگر ( ریا ض علی) ڈپٹی کمشنر ضلع نگر رانا محمد وقاص انور نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی وہ عظیم نعمت ہے جس کے مقابلے میں کوئی اور نعمت دنیا میں نہیں، اساتذہ نئی نسل کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ حریت و آزادی سے روشناس کرانے اور ان میں حب الوطنی کا جزبہ پیدا کرانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، طلباء کو چاہئے کہ وہ ااپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں ، گلگت بلتستان کا مستقبل بہت روشن ہے،سی پیک منصوبے کے شروع ہونے کے بعد گلگت بلتستان اور پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا یکم نومبر کی تاریخ کا دن یوم آزادی کے حوالے سے اتنا ہی اہم ہے جتنا 14اگست کا دن ہے ،کیونکہ اگر یکم نومبر کے دن گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج کو بھگا کر آزادی حاصل نہ کی ہوتی تو آج یہاں بھی مقبوضہ کشمیر جیسے حالات پیدا ہوتے ،یوم آزادی کے حوالے سے بہت شاندار پروگرام پیش کرنے پر آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہارنے گزشتہ روزیوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول غلمت نگر میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ضلع نگر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ ،طلباء کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران سکول کو جھنڈیوں اور مختلف بینرز سے سجایا گیا تھا سکول کے مدرس محمد عیسے ٰ تقریب کے آغاز میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا،سکول کے طلباء نے یوم آزادی کی مناسبت سے خوبصورت ملی نغمے پیش کئے، طلباء نے اردواور انگریزی میں تقاریر کے ذریعے قائد اعظم محمد علی جنا ح اور دوسرے مسلمان رہنماوٗں کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔میر محفل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع نگر میرباز علی نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں نے آزادی کی نعمت طشتری میں رکھ کر ہمیں دے دی ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس نعمت کی قدر کریں، اساتذہ معاشرے کا درست سمت میں تعین کے ذریعے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اساتذہ وطن سے محبت کا درس طلباء میں منتقل کرکے آزادی کی قدر کرسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر ز ایسوسی ایشن ضلع نگر کے صدر احمد حسین نگری نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان کو آزاد کرنے کے لئے بڑی قربانیاں دی گئیں اور ہمارے عظیم رہنماؤں نے ایسی حکمت عملی اپنائی کہ دشمن کو سرتسلیم خم کرنا پڑااب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے فرائض منصبی کو پوری ذمہ داری سے ادا کریں اور بحیثیت معلم نئی نسل میںآزادی کی قدر اور وطن سے محبت کا جذبہ پیدا کریں ۔معلم معاشرے کے کار آمد شہری کے روپ میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہیڈ ماسٹر اکبر حسین نحوی نے کہاکہاللہ تعالیٰ نے انسان کو د نیامیں آزاد پیدا کرکے بھیجا ہے اور زمین پر اپنا خلیفہ بنایاہے اگر انسان سے آزادی سلب کی جائے تو وہ زمین پر اللہ کا خلیفہ نہیں رہ سکتا ہے ، انھوں نے مذید کہا کہ دنیاکی بہت سی ریاستیں مختلف وجوہات اور حادثات کے نتیجے میں بن گئیں ہیں لیکن ملک عزیز پاکستان بہت بڑی قربانیوں اور ہمارے عظیم رہنماؤں کی کوششوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے ہمیں نظریہ پاکستان کو صحیح معنوں میں نئی نسل تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ تقریب کے آخر میں سکو ل کے مدرس محمد کریم نے خظاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button