عوامی مسائل

شاہراہ قراقرم پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی، وزیر تعمیرات کی دھمکی

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت کاورائی ہو گی۔ ذاتی مفاد کی خاطر شاہراہ قراقرم پر بلاک کر کے عوام کو تکلیف دینے والوں سے ضلعی انتظامیہ سختی سے نمٹنے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان ،ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ، دینور کے نمبرداروں ، ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک اور اسسٹنٹ کمشنر دینور کمال الدین قمر کے مابین ہونے والی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں امن امان کے قیام کو اپنا اولین ترجیح سمجھتا ہے۔ امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ دینور ایک پرامن علاقہ ہے۔ اس علاقے کی امن مجھے عزیز ہے۔ کسی نے دینور کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تو ضلعی انتظامیہ اُن کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر ئیگا۔

اُنہوں نے دینور کے نمبرداروں سے کہا کہ وہ دینور کی ترقی ، امن وآمان کی بحالی میں ضلعی ا نتظامیہ اور صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ علاقے میں امن ہو گا تو ہر میدان میں ترقی کرئیگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آیندہ چند مہینوں میں تعلیمی انقلاب آئیگا۔ حلقہ 3سلطان آباد میں بہت جلد گرلز کالج کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔اس کالج کی تعمیر سے حلقہ 3کے خواتین کو اُن کے گھر کی دہلیز پر تعلیم میسر ہو گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعمیرات نے ڈی سی گلگت اور اے سی دینور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button