سیاست

ہنزہ: تمام سرکاری ادارے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ہنزہ

ہنزہ (اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ہنزہ کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں مو رخہ 15 فروری کو مقامی اخبار میں شائع ہونے والی پیپلز پارٹی کے ترجمان صداقت شہاب سے منسوب بیان کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری طور پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم JIT)) تشکیل دیکر انتظامیہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران پر لگائے گئے الزامات کی شفاف تحقیقات کرانے اور الزامات ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانےکا مطالبہ کیا گیاہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہتک عزت اور پارٹی کے ساکھ کو نقصان پہنچانے والے مرتکب افراد کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہو گی۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام لگا یا گیا ہے کہ وہ ہنزہ کے ترقیاتی اداروں سے ملکر ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور کارکنوں کو نوازتے ہیں۔ ما ضی میں یہ مخصوص ٹولہ قانون ساز اسمبلی کے منتخب بے داغ سپیکر وزیر بیگ کی شخصیت کو مجروع کرنے کے بھی مر تکب رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت ایک ایسے شخص کے پاس ہےجو ہنزہ کے منتخب نمائندہ پرنس شاہ سلیم خان اور گورنر گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور رہنمائی اپنے ضلعی فورم کیساتھ ملکر کرتے ہے۔ وہ بے داغ ماضی کے مالک اور فرض شناس استاد اور دیہی ترقی کے ماہرین اور پاکستان کے نامور ماہر معا شیات کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجر بہ رکھتے ہے۔مسلم لیگ (ن)کی ضلعی قیادت ہنزہ کے انتظامیہ کے علاوہ تمام ضلعی اداروں کیساتھ ملکر ترقی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ متواتر کئی مہینوں سے ایک مخصوص ٹولہ تعصب پر مبنی الزامات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر ہنزہ کے پر امن اور شفاف ترقی کے ماحول کو سبو تاژ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں جس کی پاکستان مسلم لیگ (ن) سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہنزہ کے تمام سرکاری ادارے اور ذمہ داران اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ہنزہ کے وہ تمام منصوبے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھے ان تمام کے تمام بالخصوص مسگر روڈ،چپورسن روڈ،گلمت گرلز ہاسٹل،کریم آباد گرلز ڈگری کالج اینڈ ہاسٹل ،گریلت تا کریم آباد ٹرک ایبل روڈ ،سنٹرل ہنزہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم جیسے منصوبے تکمیل پا چکے اور قلندرچی پاور پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اس کیساتھ غیر ذمہ دار ٹھیکداروں کو قرار واقعی سزا ملی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button