سیاست

انجینئر اسماعیل نے کرائے کے لوگوں کے ذریعے جشنِ گانچھے میں گڑبڑ پھیلانے کی سازش کی، مسلم لیگ یوتھ ونگ کا بیان

گانچھے (اے آر رینگ چن ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گانچھے کے صدر محمد اشرف اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان بابر علی نوری نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند شر پسند عناصر شکست خوردہ جو اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کے لئے کرائے کے لوگوں سے جشن گانچھے اور خپلو کی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشیش کیا ۔ ان کی ناپاک عزائم کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔ ان سازشوں میں پیپلز پارٹی کے جنرل سکرٹری محمد اسماعیل کا ہا تھ ہے ۔ اسماعیل نے اپنے چند کرائے کے چمچوں کے ذریعے عوام کواُکسانے کی کوشیش کیا لیکن عوام نے ان کو الیکشن میں بھی اور خپلو کی امن خراب کرنے کی سازش میں بھی مسترد کیا ۔ ہم ان کو بتاتے ہیں کہ نوٹوں کے ذریعے کرائے کے چند لوگ تو مل سکتے ہیں مگر ان کے نصیب میں اب ہر جگہ شکست طے ہو چکا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ نے جب بھی گانچھے کا دورہ کہا رقص و موسیقی کے محافل منعقد کرنے کے سوا گانچھے کی تعمیر و تر قی کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کیا ۔ جبکہ حافظ حفیظ الرحمن نے ضلع گانچھے کے تعمیر و ترقی اور امن و امان کے لئے دن رات کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ حافظ حفیظ الرحمان کی یہ کاوشیں پی پی گانچھے سے برداشت نہیں ہو رہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام ان مفاد پرست اور امن کی دشمنوں کی باتوں میں نہ آئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button