اہم ترین

اسیرسیاسی رہنما بابا جان کاسی ایم ایچ میں طبی معائنہ کرایا گیا

گلگت ( رپورٹر) گزشتہ دنوں بابا جان کی صحت کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا اعلی سطح پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے نوٹس لیا اور اس حوالے سے کمانڈر ایف سی این اے نے اپنی نمائندے کے ذریعہ ان کا احوال بھی دریافت کیا تھا۔

صوبائی حکومت نے ایک سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس میں ماہر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شاہ فرمان اور آرمی کی میڈیکل کور کی سپیشلسٹ شامل تھے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور محکمہ جیل خانہ جات کے تعاون سے بابا جان کو ضلع غذر سے سی ایم ایچ منتقل کرکے تشکیل شدہ بورڈ کے ذریعے ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بابا جان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے کوئی تشویش کی بات نہیں۔ بابا جان نے بھی اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے بھائی حمید اللہ جان بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button