تعلیم

قانون ساز اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس منعقد، تعلیمی نظام کی بہتری کےلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت

گلگت (پ۔ر)اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کے چئیرمین و ممبران نے کہا ہے کہ اسمبلی اور تمام محکموں کی بنیادی ذمہ داری مفاد عامہ کیلئے کام کرنا ہے تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ۔اس مقصد کے حصول کیلئے اسمبلی ممبران محکمہ تعلیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔کمیٹی کا اجلاس ممبرقانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفع خان کی صدارت میں گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر کے چیمبر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،ممبرقانون ساز اسمبلی نوازخان ناجی ،سیکریٹری تعلیم ثناء اللہ اور سیکریٹری لاء رحیم گل نے بھی شرکت کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چئیر مین نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے تبادلوں میں پالیسی پر عمل درآمد کرانا ضرروری ہے۔ بہت سارے اساتذہ دوردراز کے علاقوں میں بھرتی ہوتے ہیں اور بعد میں سفارشی بنیادوں پر اپنا تبادلہ شہری علاقوں میں کراتے ہیں جبکہ تنخواہ وہاں سے لیتے ہیں اس کی وجہ سے دوردراز کے علاقوں میں تعلیمی شعبہ پسماندگی کا شکار ہے ۔انہوں نے محکمہ تعلیم کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کی غیر ضروری تبادلوں سے اجتناب کرے اور متعلقہ سکولوں میں ان کی ڈیوٹی کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں محکمہ تعلیم کے اندر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی سفارشی اور سیاسی بنیادوں پر نوکریاں دی گئی جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم بد نام ہوا ۔موجودہ حکومت محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے حالیہ دنوں این۔ٹی۔ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ لیا گیا اور ابھی انٹر ویو کا مرحلہ جاری ہے اور تمام بھرتیا ں میرٹ کی بنیادوپر ہونگی کسی بھی امیدوار کے ساتھ کوئی ذیادتی نہیں ہوگی۔ موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کیلئے اس سال کی اے۔ڈی ۔پی میں سینکڑوں کالجوں اور سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئے خطیر رقم مختص کیا ہے آئندہ چند سالوں میں گلگت بلتستان میں تعلیم کا شعبہ ترقی کی بلنددرجے طے کرے گا ۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے ممبران نے محکمہ تعلیم کے اقدامات کو سرہاتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button