چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدامحمدناشاد نے کہا کہ تھور ہربن قبائل مسلئے کے حل کے لئے وفاقی حکومت کو فوراً کردار ادا کرنا چاہیئے دونوں صوبائی حکومتیں بھی اس مسلئے کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھور ہربن قبائل کا مسلہ گھر کا مسلہ ہے دونوں قبائل جذبات کے بجائے ہوش سے کام لیں انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں ہمارا تنازعہ کسی دشمن سے نہیں ہے آپس میں تنازعہ ہے جس کا آسانی سے حل نکل سکتاہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور جی بی حکومتوں کو چاہئیے کہ وہ سنجیدگی سے پرامن انداز میں اس اہم مسلئے کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔