کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد دی

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد دی

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (بیورورپورٹ) کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن اور علاقے کے نمبرداروں کا ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروقی سے ملاقات کی وفد میں نمبردار مشعول عالم نمبردار شناور خان ،سابقہ چیرمین ضلع کونسل سلمان عارف ،صدر بزنس ایسوسی ایشن عبدالحمید سابقہ صدر عالم اور نائب صدر مظفر کریم کے علاوہ بزنس ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے ۔

وفد نے سمیع اللہ فاروقی کو ضلع ہنزہ کے ڈپٹی کمشنر ترقی پانے پر نیک تمناوں کے اظہار کرتے ہوئے علاقے کی ترقی میں بطور اسسٹنٹ کمشنر آپکے خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بحیثیت ڈپٹی کمشنر علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین کردار کریگا۔

اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروقی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے صرف کریگا۔ انھوں نے کہا کہ ہنزہ میں میرا بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ایک اچھا تجربہ رہا ہے میں علاقے کے عوام اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا علاقے کے مسائل کا مجھے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے کام کرکے اندازہ ہے اور اب میرے پاس زیادہ اختیارات ہیں سیاحت اور بزنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انشااللہ بزنس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر مستقبل میں ہم مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ علاقے میں سیاحت کے صنعت کو مزید فروغ مل سکے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔