ہنزہ (اکرام نجمی اورزوالفقار بیگ)بھارتی وزیرآعظم نریندر مودی کے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بارے میں حالیہ بیان کے خلاف ضلع ہنزہ میں بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عوام نے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جس میں عوام کے ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان وزیر بیگ نے کہا کہ ہندو انتہا پسند مودی گلگت بلتستان کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ہم گلگت بلتستان کے عوام پاکستان اور پاکستان کے مسلع افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے ہر عزائم کو خاک میں ملانے کے کیلئے تیا ر ہے ۔
اس موقعے پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کے امیدوار کرنل ریٹائر ڈ عبید اللہ بیگ نے کہا کہ ہنزہ شہدوں اور غازیوں کا سرزمین ہے ہمارے اباوٗ اجداد کا خون اس ملک کے آزادی میں شامل ہے مودی کو اسطرح کے غلیظ الفاظ استعال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ہم پاکستانی ہیں اور ہم پاکستانی ہی رہیں گے ہمارے بزرگ 1947میں ہی اپنی قسمت کا فیصلہ کرچکے ہیں ہم نے ڈوگرہ کو شکست دیکر پاکستان کو اپنایا ہے ۔
گلگت بلتستان کونسل کے ممبر ارمان شاہ نے احتجاجی جلسے سے خطاب میں کہا کہ مودی کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقت آنے پر اس خطے کے بچہ بچہ ملک کی حفاظت اور ملک کیلئے قربانی دینے کیلئے تیا ر ہیں اور موقع آنے پر ہم ثابت کرکے دکھائنگے ۔
ہنزہ کے نامور مذہبی رہنما شیخ موسی کریمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم اور غیر مسلم لوگوں کی قتل و غارت گری کے بعد اس عہدے پر پہنچنے والا انسانیت دشمن مودی کے غلیظ بیان کا پورے پاکستان کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے غیور عوام بھر پورمزمت کرتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ مودی تم ہر انسان کے دشمن ہو اور ہمار ا تم سے دوستی کبھی نہیں ہوسکتاہم تمہیں پاکستان کے مسلمانوں کے اور انسانیت کے ازلی دشمن سمجھتے ہیں۔
عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما آخون بھائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی وزریر اعظم نہیں بلکہ بکواس اعظم ہے ہم نریندر مودی کے بکواس بیانات کی بھر پور مزمت کرتے ہیں البتہ ہم پاکستان کے حکمرانوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں متنازعہ قرار دینے کے بجائے ملک کے آئین کا حصہ بنایا جائے تاکہ ملک دشمنوں کے زبان بند ہو ۔
جلسے میں نریندر مودی مردہ باد پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے جلسے میں نریندر مودی کے پتلے کو جلاکر عوام کی جانب سے نفرت کا اظہار بھی کیا گیا ۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button