سیاست

شگر میں‌ یوم مردہ باد امریکہ و ہندوستان منایا گیا

شگر( نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی 13مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و ہندوستان منایا گیا عالمی دہشتگرد امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے اور جنوبی ایشیا کا اسرائیل بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف ملک گیرے احتجاجی مظاہرے ہوئے اس سلسلے میں حسن شہید چوک شگر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری اور سابق سیکریٹری جنرل شیخ ضامن علی مقدسی نے کی۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر امریکہ اسرائیل اور ہندوستان کے خلاف نعرہ درج تھے۔ جبکہ مظاہرین ان ممالک کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے حسینی چوک تک آئے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور ہندوستان عالم انسانیت کے دشمن شیطانی طاقتیں ہیں جو دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،مشرق وسطی سمیت مسلمان ممالک میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل اور اسکے اتحادی حواری ہیں،جبکہ پاکستان اور کشمیر میں دہشتگردی کے پیچھے بھی یہی منحوس مثلث کا ہاتھ ہے،انہوں نے کہا قبلہ اول کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دے کر امریکہ نے مسلم امہ کے قلب پر وار کیا ہے آل سعود سمیت دیگر عرب ریاستیں امریکہ کی کاسہ لیسی میں مسلم امہ کیخلاف صف آرا ہیں,مسلم امہ کو بیدار ہونا ہوگا اور امریکہ و اسرائیل اور اس کے حواریوں کیخلاف متحد ہو کر قبلہ اول کو غاصب صہیونیوں اور جنت نظیر کشمیر کو ہندو بھیڑیوں کے چنگل سے آزادی دلانے میں کردار ادا کرنا ہوگا,آل سعود خادم حرمین بنیں خادم امریکین و اسرائیلین نہ بنیں اپنی بادشاہت بچانے کے لئے مسلم امہ کے خون سے ہولی کھیلنا بند کردیں,مغرب کی مفادات کے خاطر پاکستان میں انتہاپسندی کو فتوغ دینے والے ہمارے بے گناہ شہدا کے خون ناحق کا ذمہ دار ہیں,مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور مقتدر حلقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سابقہ پالیسیوں کی عوام سے معافی مانگیں اور اس منحوس امریکن بلاک کو خیر باد کہہ دیں اسی میں ہی ہماری بقا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button