متفرق

شناکی ہنزہ میں مسافروں سے بھری گاڑی تنگ سڑک سے گزرتے ہوے خطرناک حادثے سے بال بال بچی

گلگت(خبرنگارخصوصی)حسین آباد ہنز ہ رابطہ سڑک کی توسیعی اور مٹلنگ منصوبہ ،ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث 20سواریوں پر مشتمل پسنجر گاڑی دریائے میں گرنے سے بال بال بچ گئی ،پسنجروں نے درود اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہوئے گاڑی سے چھلانگیں لگائی ،عورتیں اور بچے گاڑی میں چیخ و پکار کرتے رہے ۔جمعہ کے روز گلگت سے ہنزہ شناکی کے گاوں حسین آباد جانے والی پسنجر گاڑی جس میں 20لوگ سور تھے ،گاڑی جب حسین آباد اور سکندر آباد کو ملانے والی پرانی پل کے قریب پہنچی جہاں پر اس روڈ کی توسیع اور مٹلنگ کا کام ہورہاہے،ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اس سڑک کنارے کی جانب دیوار نہ ہونے اور تنگ سڑک کی وجہ سے پسنجر گاڑی جس میں 20کے قریب بچے خواتین اور مرد سور تھے دریائے ہنزہ میں گرنے سے بال بال بچ گی ،مرد حضرات نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کرکے گاڑی سے چھلانگیں لگا ئی لیکن خواتین اور بچے گاڑی میں ہی دورد پڑھتے ہوئے رہ گئے ۔

اس حوالے سے عمائدین حسین آبادمحمد اسلم چیئر مین لوکل کونسل ہنزہ شناکی ،کریم خان ،صلاح الدین ،محبوب عالم،حیدر کمال ،درویشن علی،منیر احمد،نائب شاہ ،شاہ زمان ،عبداللہ خان و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈ مٹلنگ اور توسیع کرنے والے ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کا خطرہ تھا لیکن مارنے والوں سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے جس کی وجہ سے 20قیمتی جانیں بچ گئیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کو کہیں بار اس حوالے سے کہنے کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہاہے اور ہم نے پہلے بھی اس بارے میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تنگ سڑک پر گاڑی گزارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کسی بھی وقت بڑا حاثہ پیش آسکتاہے ۔اگر آج کسی بھی قسم کا حادثہ پیش آتا تو ٹھیکیدار اور حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادیا جاتا ،تاہم اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن،صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹراقبال ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ورکس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے فوری نوٹس لے کر اس ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے وگرنہ حالات کے ذمہ دار ٹھیکیدار اور حکومت ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button