سیاست

شیخ بلال کو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان علماء ونگ کے صدر نامزد

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی علمائ ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی تنظیم کا اعلان کر دیا ۔میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق نگر سے پارٹی کے رہنما شیخ بلال کو صدر،غذر سے سید رشید الدین کو سئینر نائب صدر ،گلگت سے قاری محمد جاوید کو جنر ل سیکریٹری ،دیامر سے مولانا عمر یار،گا نچھے سے سید شہاب ،سکردو سے شیخ شمس الدین، ہنزہ مرتضیٰ آبادسے اقبال سمیت استور سے ابو ساجد کو نائب صدر بنایا گیا۔جبکہ شیخ نجف علی چاندیو کو سیکریٹری اطلات ،ہنزہ حسن آباد سے پارٹی کے سر گرم رہنما گری خان کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،نگر سے شیخ بلبل حسین کو ڈپٹی سیکریٹری اطلات اور استور سے قاری منظور کو رابطہ سیکر یٹری مقرر کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button