گلگت بلتستان

ضلع دیامر میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے، ہندوستانی پرچم نذرِ آتش، مودی کے پتلے جلائے گئے

چلاس(شہاب الدین غوری)ملک بھر کی طرح دیامر کے ہیڈکوارٹر چلاس ،داریل اور تانگیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کے خلاف تاریخی مظاہرے کئے گئے ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارتی وزیراعظم مردہ باد،کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نامنظور،اقوام متحدہ فوری کشمیر کا حل نکالیں اور کشمیر کا پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ اللہ ،کھینچ کے رکھ ،تان کے رکھ ،انڈیا اپنے مودی کو باندھ کر رکھ ۔۔۔کے نعرے درج تھے ۔بعد ازنماز جمعہ چلاس شہر کے مختلف مساجدسے جلوسوں کی شکل میں عوام کی بڑی تعدادمین بازار چلاس میں جمع ہوئی اور مظاہرے کا آغاز کیا ۔مظاہرین ڈی سی چوک سے ہوتے ہوئے مین بازار سے گزرکر پی ڈبلیو ڈی چوک پہنچے وہاں سے صدیق اکبر چوک پہنچ کر ایک بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیا ر کرگئی اس دوران مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کردیئے۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم دنیا کا امن خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرکے بھارتی وزیراعظم کو لگام دے ورنہ مسلمان ان کو جینے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے کی طرف بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم انڈیا کو تباہ کرینگے انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر کسی نے پاکستان کی طرف کسی بھی نظر سے دیکھا تو پہلے عوام پھر فوج محاذوں پر جائیگی انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے الحاق پاکستان کیا ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے کوئی ہمیں پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا ہے گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اس کی خودداریت پر ہم کبھی آنچ آنے نہیں دینگے۔ بھارتی وزیراعظم خواب دیکھنا چھوڑدیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کریں کشمیر ہمارا ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی فرد شہ رگ کے بغیر جی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اپنی اوقات میں رہیں آئیندہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بیان جاری کرنے سے قبل ہزار بار سوچ لیں ورنہ جی بی کے عوام سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button