تعلیم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چٹورکھنڈ اشکومن میں پیجم اور ہشتم کے سالانہ نتائج کا علان

چٹورکھنڈ (پریس ریلیز) گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چٹورکھنڈ اشکومن میں جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ڈائریکٹریٹ گلگت ریجن کے ذیر اہتمام ہونے والے بورڈ امتحان میں گرلزہائی سکول چٹورکھنڈ کی رزلٹ پنجم میں 91%اور ہشتم میں 97فیصد رہی۔ اس سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب سکول ھذا میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں غذر ٹیچر ایسوسیشن کے صدر جناب عنایت علی شاہ‘ نائب صدر جناب ارباب حسن‘ شبنم بی بی صدر لیڈی ٹیچر ونگ‘ ٹھیکہ خان ‘ مس دوردانہ ‘ عبدل نذیرجنرل سکریٹری ‘ گل حسن ممبر ایس ایم سی‘ اساتذہ کرام ‘ والدین اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت طلبہ حمیرانے حاصل کی۔ نعت شریف کا شرف موہینہ نے حاصل کیا۔ معزز مہمانوں کو سنیئر استاد جمداد خان نے خوش آمدید کہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ارباب حسن اور صدر مجلس ہیڈ مسٹریس سعدیہ ممتاز تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عنایت علی شاہ صدر ٹیچر ایسوسیشن نے کہا کہ معیار تعلیم کے حصول کے بغیر آج کے دور کا مقابلہ ممکن نہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے اساتذہ اور والدین کو بچوں کی ہر قسم کی مدد اور درس وتدریس میں بہتری لانا ہوگا۔سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے سے ہزاروں بچے معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ سکول ہیڈ مسٹریس نے کامیاب بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آنے والے سال میں مزیذ محنت پر زور دیا۔ انہوں نے اساتذہ کی کاؤشوں اور والدین کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی آنے والے وقت میں ہر بچہ اول درجے میں آنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے سکول میں درپیش مسائل سے ٹیچر ایسوسیشن کے عہدہ داروں کو اگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب میں معلمہ شبنم نے کہا کہ ہمیں نہ صرف گلگت بلتستان سطح پر بلکہ پاکستان سطح پر اچھے اور بہتر نتائج کی توقع رکھنا چاہئے۔ تقریب سے طالبہ ضحی کرن نے مخاطب کیا اور تمام ہم مکتب ساتھیوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ کسی اور اچھے سکول کے اساتذہ سے کم نہیں بات صرف محنت کی ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ آگلے سال بہت محنت کرینگے۔ رزلٹ کا اعلان معلم محمدجان نے کیا اور تمام کامیاب بچوں کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں طالبہ سمیتہ اینڈ پارٹی نے مشہورنظم’’میں ایسے قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے لڑتا ہے‘‘ پیش کی تو سامعین نے بہت داد دی۔ اس موقع پرآرمی سکول پشاور کے بچوں کی حوصلے اور ہمت کو سراہا گیا اوربچوں کے مزیذ حوصلے اور ہمت سے تعلیم کی طرف متوجہ ہونے کے جذبات دیکھے گئے۔ تقریب کے آخر میں سکول انتظامیہ اور ٹیچر ایسوسیشن کے عہدہ داروں کی طرف سے انعامات دئیے گئے۔تقریب میں شرکت پر سٹیچ سکریٹری طالبہ دلارہ اینڈ طلبہ زلہار نے شکریہ ادا کیا۔ والدین اور سامعین نے سکول کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا اور سکول کے ساتھ مزیذ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button