اہم ترین

قومی سلامتی کے ادارے صوبائی حیثیت کے حق میں‌، سسپریم کورٹ میں‌ ریویو پیٹیشن دائر کی جاسکتی ہے

گلگت: ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے گلگت بلتستان کی آئینی صوبائی حیثیت کے حق میں ہیں اور ریویو پیٹیشن میں سپریم کورٹ میں جا سکتے ہیں اور وفاقی حکومت کو بھی قائل کر نے کے حق میں ہیں۔

گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان بھر میں ایک بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال پیداہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت برائے انصاف تک جانے کی باتیں ہورہی ہیں، اور دوسری طرف مکمل داخلی خودمختاری مانگی جارہی ہے۔

اس صورتحال کےپیش نظر مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ہیں کہ قومی سلامتی کے ادارے ریویو پیٹیشن داخل کرنے سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button