عوامی مسائل

مودی یاد رکھے کہ گلگت بلتستان کے نہتے عوام نے ڈوگروں کو بھگایا تھا، ضلع استور میں بھارت مخالف مظاہرے

استور (سبخان سہیل)استور میں قلب علی چوک میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔ احتجاجی جلسے کی قیادت عوامی ایکشن کمیٹی کے سنیر رہنما عبدالعلیم مصطفوی نے کیا۔ اس موقعے پر قلب علی چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے مکمل بلاک کرکے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے سنیر رہنما عبدالعلیم مسطفوی نے کہا کی بھارتی وزیر اعظم نے جو بیان گلگت بلتستان کے حوالے سے دیا ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اور بھارت سرکار کو یہ پیغام دینا چایتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی قوم ان اسلاف کی ہی اولاد ہے جنہوں نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کی مدد سے اس خطے سے ان غاصبوں کو بھگایا تھا۔ نریندر مودی جو جمہوری حکمرانی کا دعویدار ہے کشمیر میں مظالم کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ نہتے مسلمانوں کے خلاف بربریت کی پر اقوام عالم خاموش کیوں ہیں؟

بعد نماز جمعہ استورکے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں بھارتی وزیر اعظم کے خلاف سخت نعرے بازی ہوئی اور لوگوں نے نریندر مودی کے بیان پر سخت غصے کا بھی اظہار کیا۔ اس موقعے پر پاکستان مسلم لیگ ن استور کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان نے اپنی خطاب میں کہا کی مودی نے گلگت بلتستان اور پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا ہے ہم اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ایسے نا پاک لوگو ں کے نا پاک عزیم کو گلگت بلتستان کی عوام اور پاکستان کی عوام خاک میں ملائے گی۔ بھارتی سرکار نے جو گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے اس کی پوری گلگت بلتستان کی عوام مذمت کرتی ہے ۔مودی نے اس وقت جو کشمیر میں مسلمانوں پر ظلوم کے پہاڑ ڈھائے ہیں ۔ ہم اس کی بھی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ پاک فوج قدم بڑھیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم وہ سپاہی ہیں جو بغیر کسی تنخواہ کے پاکستان کے سرحدوں میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی دھرتی کی ایک ایک انچ زمیں ہماری ماں ہے اس کی بقا اور سلامتی کے لیے ہم اپنی جونوں کے نظرانے دینے کو تیار ہیں۔ احتجاجی جلسے سے سنیر رہنما پاکستان مسلم لگ ن رانا محمد فاروق نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button