اشکومن(کریم رانجھا) ؔ تشنالوٹ واقعے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی،جنسی زیادتی ثابت،زیادتی کے بعد مفلر کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا،واقعہ میں ملوث مزید ایک شخص گرفتار،ملزمان کادس روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا،مزید انکشافات کی توقع۔گزشتہ دنوں بالائی اشکومن کے گاؤں تشنالوٹ سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ طالب علم دیدارولدعجائب خان کے قتل حوالے سے پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو مل چکی ہے جس کے مطابق مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہوگئی ،مقتول کو زیادتی کے بعد مبینہ طور پرمفلر کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔ایمت پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمے کا اندراج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے،اس کیس کے سلسلے میں گرفتار چھ ملزمان کو چٹورکھنڈ تھانہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس واقعے میں مطلوب ایک اورملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ روز ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے دس روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ۔ورثاء کے ڈیمانڈ پر کیس ایس ایچ او سعادت کے سپرد کیا گیا ہے جو ہر زاویے سے کیس کی جانچ کررہے ہیں۔واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔علاقے کے سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت سوز واقعے میں ملوث درندہ صفت افراد کو نشان عبرت بنایا جائے۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
یہ بھی پڑھیں
Close