متفرق

ہنزہ ضمنی انتخابات میں دس دن رہ گئے، انتخابی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ہنزہ انتخابی شیڈول کے آنے اور انتخابات کے انعقادمیں محض دس دن رہ جانے کے باوجود حلقہ جی بی ایل اے 6میں انتخابی سر گر میاں نہ ہونے کے برابر ہیں مختلف اُمیدوار انتخابی جلسوں اور ریلیوں پر خرچے اخراجات کی بجائے موبائل کالوں اور فاتحہ خوانی کے مواقعوں کو رابطوں کیلئے استعمال کررہے ہیں انتخابی سر گرمیوں کے نہ ہونے سے عوام میں بھی انتخابات کے حوالے سے کوئی زیادہ جوش وخروش نہیں پایا جاتا بلکہ یہ تاثر بھی عام ہے کہ پہلے کی طرح ایکبار پھر ہنزہ میں ضمنی انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں اس طرح مجمو عی طورپر ہنزہ کے ضمنی انتخابات پر غیر یقینی کا بادل چھائے ہوئے ہیں اُدھر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی کوئی زور دار انتخابی کمپئین نظر نہیں آئی جس سے اس تاثر کو تقو یت مل رہی ہے کہ ضمنی انتخابات کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے واضع رہے کہ ہنزہ میں انتخابات کے حوالے سے اپنی جغرافیائی محل وقوع اور رقبے کے حوالے سے سب سے بڑا ضلع ہے اور ماضی میں ہونے والے انتخابی جلسے اور جلوس اپنی حُجم اور اخراجات کے حوالے سے بے مثال ہوتے رہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button