ثقافت

ہاشو فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام اشکومن میں دو روزہ ثقافتی میلے کا آغاز

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ہاشو فاؤنڈیشن کے تعاون سے چٹورکھنڈ ایل ایس او کے زیر اہتمام دو روزہ فیسٹیول کا شاندار آغاز ،پہلے روز فیملیز کے لئے مختص ،فنکاروں نے محفل لوٹ لی،خواتین مارکیٹ کی جانب سے ہینڈی کرافٹ کی نمائش ،مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی سٹالز لگا رکھے تھے۔لوکل سپورٹ آرگنائزیشن چٹورکھنڈ نے ہاشو فاؤنڈیشن کی تعاون سے ہائی سکول چٹورکھنڈ کے سبزہ زار میں دو روزہ فیسٹیول کا آغاز کیا ہے ۔پہلا دن فیملیز کے لئے مخصوص رکھا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں فیملیز نے شرکت کی۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی مس سعدیہ،انچارچ گورنمنٹ گرلز سکول چٹورکھنڈ اور صدارت مس گلزارآفاقی،انچارچ ڈی جے ایل آر ایس چٹورکھنڈ نے کی ۔اس موقع پر شاندار کلچرل شو کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں مقامی فنکاروں کے علاوہ ہنزہ سے آئے ہوئے مہما ن فنکاروں نے بھی فن کا مظا ہرہ کیا اور محفل لوٹ لی۔فیسٹول میں خواتین مارکیٹ چٹورکھنڈ جانب سے بھی سٹال لگا یا گیا تھا جس میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے سلائی کڑھائی کے مصنوعات نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔اس کے علاوہ بوائز ہائی سکول چٹورکھنڈ،ڈی جے ایل آر ایس چٹورکھنڈ،ڈی جے سکول پکورہ کے طلبہ وطالبات نے بھی سٹالز لگا رکھے تھے۔ایل ایس او کی جانب سے زمیندار حضرات کے لئے مقامی طور پر تیار کردہ نامیاتی کھاد،بیج اور کیڑے مار سپرے کا سٹال بھی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔اس موقع پر ہاشو فاؤنڈیشن کے ریجنل ہیڈ بلبل جان شمس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو فراموش نہیں کرتے ۔گلگت بلتستان کی ثقافت دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی ثقافت کی ترقی اور ترویج کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ہاشو فاؤنڈیشن نے گزشتہ چند سالوں میں اس طرز کے بائیس فیسٹولز منعقد کرائے ہیں جن کا مقصد بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اشکومن خاص میں میوزیکل سکول کا آغاز کیا گیا ہے جس میں خواہشمند نوجوان گلگت بلتستان کے مقامی میوزک سیکھ سکتے ہیں۔پروگرام صبح گیارہ بجے شروع اور شام چار بجے اختتام پذیر ہوا۔کل مورخہ 21اگست کو اوپن پروگرام رکھا گیا ہے جس میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button