ثقافت

ہنزہ میں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا، سرکاری اور غیر سرکاری تقاریب منعقد

ہنزہ ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ میں بھی یوم آزادی گلگت بلتستان انتہائی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ جس کے تحت ہنزہ کے سرکاری وغیر سرکاری سکولوں میں اس دن کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئے اور گلگت بلتستان کے اُن شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کئے۔ اس سلسلے میں مرکزی سرکاری تقریب گورنیمٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ تھے۔ پولیس اور لیویز کے چاقو وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی،ڈپٹی کمشنر ہنزہ ، ایس پی ہنزہ ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویثرن ہنزہ نے سلامی میں کھڑے ہوئے۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گلگت بلتستان کے عوام کے لیے خوشی کا دن ہیں ہم ان غازیوں اور شہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے سرو سامانی میں ڈوگرا راج سے گلگت بلتستان کو آزاد کیا اور مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ اور آج کا دن اس بات کا عیادہ کریں کہ ہم سب مل کر اس خداداد پاکستان کو گل گلزار بنا دے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب سے خطاب میں پرنسپل ڈگری کالج علی آباد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز کالج کے علاوہ گرلز سکول علی آباد کے طلباء نے ملی نغمے تقریر اور نعت شریف بھی پیش کیں۔ ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شرکاء طلباء کو اسناد بھی تقسیم کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button