جرائم

سٹریٹ کرائم میں زخمی ہونے والا اوشکھنداس گلگت کا نوجوان جان کی بازی ہارگیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) اسٹریٹ کرائم میں زخمی ہو نے والا اوشکھنداس کا نوجوان تین روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دن مہربان علی ولد عبادت ساکن اوشکھنداس کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا تھا۔جہاں زخمی کی علاج جاری تھی۔پیر کے روز زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہاں سے کوچ کر گئے۔ نوجوان کی میت اُن کے آبادی گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ مرحوم کو اُن کے آبادی گاؤں میں سپرد خاک کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button