اہم ترینمعیشت

گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں ارب سے زائد کے 73منصوبے منظور

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( GBDDWP)کا اجلاس ، 14ارب 28کروڑ 20لاکھ کی لا گت کے کل 73منصوبے منظور کئے گئے جن میں 13بجلی کے منصوبے ، تعلیم کے 18منصو بے ، صحت کے 9،ذراعت حیوا نات و ما ہی پرو ری کے متعدد منصوبوں سمیت دیگر اہم شعبے شا مل ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز محکمہ تر قی و منصوبہ بندی کے کا نفر نس ہا ل میں پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری با بر امان با بر کی زیر صدارت اجلا س ہو ا ۔ جس میں تمام محکمے جا ت کے سر برا ہان نے شر کت کی ۔ اجلاس میں بجلی ، محکمہ تعلیم ، صحت ذراعت ودیگر اہم منصوبوں کے کل 37منصوبے منظور کیئے گئے جن میں مجمو عی لاگت 28کروڑ 20لاکھ رو پے بنتی ہیں ۔

اجلا س میں 10ارب سے زائد رو پے کی لا گت سے عطا آ باد جھیل پر 32.5میگا واٹ ہا ئیڈرو پاور پرا جیکٹ کے حو الے سے بھی غور و خوص کیا گیا ۔اور ان منصوبے کی منظوری کیلئے اگلے فورم میں بھجوا نے کی سفارش کی گئی ۔بجلی کے منصو بوں میں 66کلو واٹ گرڈ اسٹیشن نزد KIUکنوداس گلگت ، 2میگاواٹ ہا ئیڈرو پاور پرا جیکٹ ، سرمک فیز ivسکر دو ، گلگت شہر میں فیز iکے تحت مختلف علا قوں میں بجلی کی لا ئنوں کو بچھا نا،1.5میگاواٹ ہائیڈرو پاور پرا جیکٹ فیز اشکو من فیز i غذر۔

محکمہ تعلیم کے منصو بوں میں گر لز پرا ئمری سکو ل شروٹ کی اپ گریڈ یشن ،گر لز پرا ئمر ی سکو ل گلو داس سلطان آ باد کی اپ گریڈیشن ، بوا ئز پر ائمری سکو ل شوتاحرا موش ، گرلز پرا ئمر ی سکو ل سنیکر بگروٹ کی اپ گر یڈیشن ودیگر اضلا ع کے سکو لو ں کی اپ گریڈیشن بھی شا مل ہیں ۔

محکمہ صحت میں منظور شدی منصو بوں میں DHQگلگت کی استعداد کا ر کو بڑ ھا نا ،جوتل پا ئین میں C-CLASSڈسپنسری کی تعمیر ، بلچی بگروٹ میں اے کلاس ڈسپنسری کا قیام سمیت دیگر اضلا ع میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر شامل ہیں ۔ اجلاس میں دیگر مختلف منصوبوں میں غذر کے لنک روڈ ، بو بر میں 115میٹر لمبی آ رسی سی پل کی تعمیر شا مل ہے ۔بسین کھار ی میں کھیل کا میدان ، دیا مرمیں چھوٹے RCC سسپنشن پلوں کی تعمیر ،شروٹ گلگت ، ہو پو ک استور ، گوہر آ باد ، بورتھ اشکو من میں وٹرنری ڈسپنسریوں کا قیام اور 3وٹر نری مو با ئل ڈسپنسریاں بھی خریدی جا ئیں گے ۔دیا مر،گلگت اور بلتستان ریجن میں مذ بحہ خا نو ں کی تعمیر کیے جا ئینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button