گلگت بلتستان

صوفیہ نوربخشیہ مسلک کے روحانی پیشوا آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک، جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوے

گانچھے (محمدعلی عالم ) صوفیہ نوربخشیہ کے روحانی پیشوا ، مرشد اعظم الحاج فقیر محمد ابراہیم کو ہزاروں لوگوں کی  آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا میت خپلو پہنچا تو ہر طرف گہرام مچ گیا ہزاروں گاڑیوں کے قافلے میں بوائز ہائی خپلو پہنچا دیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد ، صوبائی وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی سمیت دیگر  اہم سیاسی شخصیت ، مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جنازے میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو قافلے میں گھر پہنچایا گیا تو ہو آنکھ آشکبار تھے سینکڑوں خواتین و مرد بے ہوش ہو کر ہسپتال منتعقل کر دیا گیا مریدیں ایک دوسرے کو دلاسا دیتے رہے میت صبح خپلو کے لئے نکلا تو متعدد مقامات پر نماز جنازہ ادا کر دیا گیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button